خوش آمدید میرے چینل پر آج ہم آپکو آپنی ویڈو سے نیلم ویلی کشمیر کا نظارہ کرواتے ہیں
ہمارا سفر مظفر آباد سے شروع ہوتا ہے اور موسم کی شدت اور راستے کو مدنظر رکھتے ہوے ہم نے 4x4 گاڑی منتخب کیا ۔
آغاز سے 35 کلو میٹر پر پہلا سیاحتی مقام Dhani Waterfall آتا ہے۔
دھنی آبشار سے 10 کلو میٹر کے فصلے پر Nelum Jehlum hydro power project(DAM) Nosari کا خوبصورت سبز پانی آنکھوں کو خوب راحت دیتا ہے ۔
نوسیری سے 10 کلو میٹر پر پاکستان اور انڈیا کا بارڈر آتا ہے جس کا درميانی فاصلہ دریا نیلم ہے۔
Kutton waterfall نوسیری کے بعد پہلا سیاحتی مقام آتا ہے اس کے لیے کنڈل شاہی بازار سے 5 کلو میٹر الٹیے ہاتھ جانا پڑتا ہے ۔
Kutton کے بعد كيرن کا پہاڑی سلسلہ شرع ہوتا ہے اور کیرن بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں سے الٹے2 کلو میٹر اپر نیلم کا خوبصورت مقام ہے ۔
كيرن سے ہمارا سفر شاردہ کے لیے شروع ہوا کچھ دیر سفر کرنے کے بعد اندھیرا ہو گیا ہم نے شاردہ رکنے کے بجاے ہم نے کیل روکنا بہتر سمجھا اور 3 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ہم کیل پونچھ گے اور رات وہاں رکے ۔
اگلی صبح Arrang Kell کے لیے نکلے جو کے ایک لفٹ سے طے ہوتا ہے لفٹ سے اتر کر 15 منٹ کا پیدل سفر ہے Arrang kell وادی نیلم کا سب سے خوبصورت ترین مقام ہے یہاں کی خوبصورتی بہت دیدنی ہے دور دور تک میدان اور ان کے بعد جنگل اور ان سب کے بعد پہاڑ اور سب طرف برف کا پهيلا ہونا آنکھوں کو خوب بہاتا ہے اور کیل کی اس فضا کو نہ چھوڑنے کا دل کرتا ہے لیکن پھر بھی واپس نکلنا ہوتا ہے
Arrang kell کیل کی خوبصورتی اور برف انجواے کرنے کے بعد ہم نے واپس شاردہ کی راہ لی ۔
کیل سے 5 کلو میٹر واپسی پر تاریخی مقام sleeping king آتا ہے جو کے اپنی تاریخ خود رکھتا ہے اس کا ذکر کسی اور ویڈیو میں کریں گے ۔
کیل کے دشوار گزار راستے اور برف پھسلین کو برداشت کرتے ہوے 2 گھنٹے بعد ہم شاردہ پہنچے ۔
Sharda پہنچتے ہی جسے ہی اپکی نظر سبز پانی اور برف سے ڈھکے پہاڑوں پر پڑتی ہے آپ کی تھکن راحت میں بدل جاتی ہے شاردہ رکنے کے کچھ دیر بعد ہم نے واپسی کی راہ لی اور نیلم کی خوبصورتی کو اپنی نظروں میں محفوظ کیے واپس رات گئے مظفر آباد پہنچے گے ۔
Tour Partner
Amir Mumtaz
Noman Afzal
Ehsaan Abbasi
And special Thanks to Afaq Ahmed For hospitality
Thanks PAK Army...
for more kindly visit and subscribe
/ @travelwdehsaan