book sahee bukhari shareef.hadeeth

Опубликовано: 16 Июль 2026
на канале: Mubarak butt. .9.8M views .9days ago
8
like

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ تو ( پہلے وضو کرتے ہوئے ) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھو لو ۔ اور اپنے سروں کا مسح کرو ۔ اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھوؤ ۔‘‘
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا دیا کہ وضو میں ( اعضاء کا دھونا ) ایک ایک مرتبہ فرض ہے اور آپ ﷺ نے ( اعضاء ) دو دو بار ( دھو کر بھی ) وضو کیا ہے اور تین تین بار بھی ۔ ہاں تین مرتبہ سے زیادہ نہیں کیا اور علماء نے وضو میں اسراف ( پانی حد سے زائد استعمال کرنے ) کو مکروہ کہا ہے کہ لوگ رسول کریم ﷺ کے فعل سے آگے بڑھ جائیں ۔
صحیح البخاری
کتاب الوضو حدیث 135