توکل، تقدیر اور احتیاطی تدابیر
“Tawakkul”, “Taqdeer” and safety precautions
तवक्कुल, तक़दीर और सावधानियां
کیا کورونا وئرس یا کسی بھی وبائی بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل کے خلاف ہے؟ کیا یہ ایمان کی کمزوری ہے؟ تقدیر پر ایمان کے خلاف ہے؟
کیا مجبوری کی حالت میں احتیاط کے طور پر جمعہ اور جماعت چھوڑنا توکل اور یقین کے منافی ہے؟
क्या कोरोना वायरस या किसी संक्रामक बीमारी को रोकने के लिए एहतियाती कदम उठाना गलत है? क्या यह विश्वास (ईमान) या तवक्कुल की कमजोरी है? क्या तक़दीर पर ईमान के खिलाफ है?
क्या जुमे और जमात को एहतियात की ख़ातिर छोड़ना यक़ीन और तवक्कुल से टकराता है?
ویڈیو میں مذکور دعائیں:
💠 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھے:
’’بِسْمِ اللَّهِ، تَوكَّلْتُ على اللَّهِ، لا حوْلَ ولا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ‘‘۔ اللہ کا نام لے کر گھر سے نکل رہا ہوں، اللہ پر بھروسا کرتا ہوں، کسی شر اور برائی سے بچنا اور کسی نیکی یا خیر کا حاصل کرنا اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔
یہ دعا پڑھنے کے بعد اس سے یہ کہا جاتا ہے کہ تجھے ہدایت ملی، تیری کفایت کی گئی، اور تجھے (ہر بلا سے) بچا لیا گیا۔ ۔۔‘‘ [سنن أبي داود: ۵۰٧٤، سنن الترمذي: ۳۷۲۷]
◄ ’’بِسْمِ اللَّهِ الذي لا يَضُرُّ مع اسْمِهِ شَيءٌ في الأرضِ ولا في السَّماءِ وهُوَ السَّميعُ العَليمُ‘‘.
💠 نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ: ’’جو شخص شام کو یہ دعا تین مرتبہ پڑھے اسے صبح تک کوئی ناگہانی آفت نہیں لاحق ہوگی۔۔۔اور جو صبح کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اسے شام تک کوئی ناگہانی آفت نہیں لاحق ہوگی‘‘۔ [سنن أبي داود: ۵۰۸۸، سنن الترمذي: ۳۳۸۸]
اگر آپ کو لگے کہ یہ ویڈیو وقت کی ضرورت ہے تو اسے آگے شیئر کریں۔