virtual university new update

Опубликовано: 13 Апрель 2026
на канале: Study Tips 3.0
137
9

آج کل vu کے سمیسٹر spring 2022 کے رزلٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں، پچھلا پورا ہفتہ ٹوئٹر ٹرینڈ چلائے گئے، پاکستان کی بہترین آن لائن یونیورسٹی کو کچھ فیل شدہ اسٹوڈنٹس نے انجانے یا نا انجانے میں بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ احتجاج کیا اور بالآخر رجسٹرار صاحب کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

اسٹوڈنٹس کےبقول اب رزلٹ پرانی گریڈنگ اسکیم کے مطابق آئے گا اور اس پر f یا d گریڈ والے اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ ان سب کو امید بندھ گئی ہے کہ اب وہ f سے d یا d سے c میں چلے جائیں گے ۔ میرا اندازہ ہے کہ ان سب میں سے کسی ایک نے بھی مذاکرات سے پہلے پیپر ورک نہیں کیا اور سب کام جذبات میں آ کر کیے۔

رات میں بھی یہ خبر سن کر بہت خوش ہوا کہ اب پرانی گریڈنگ اسیکم سے رزلٹ بنے گا اور میری percentage اچھی ہو جائے گی مگر گریڈنگ اسکیمز کا موازنہ کر کے مجھے کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی۔

پرانی یا نئی گریڈنگ اسکیم سے رزلٹس پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔