#URS

Опубликовано: 16 Июль 2026
на канале: NOOR TV
492
3

Late Haji Mohammad Mehtab Shah is considered to be the most Sacred and honorable, spiritual personality. He belongs to the spiritual line of #Qadri, #Qatli , #Rehmani. He was born in Rajasthan (INDIA) and migrated to Pakistan and settled in Karachi after Partition. Sufi Mohammad Mehtab Shah was very kind, humble and graceful person. He was died in Jamadi-ul-Awwal, 16, 1993.
The urs (death anniversary) of Hazrat Haji Mohammad Mehtab Shah is held at his shrine Darbar-E-Rehmania North Karachi, Near 4k Chowrangi on 15-16 Jamadi-Ul-Awwal and is attended by hundreds of pilgrims.


پیر طریقت ،رہبر شریعت ،شیخ المشائخ حضرت حاجی محمد مہتاب شاہ قادری، سہروردی،چشتی ،ابوالعلائی،جہانگیری،شکوری، قاتلی، رحمانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت بیسویں صدی میں بھارت کی ریاست راجستھان کے قصبے میں ہوئی۔ آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ بچپن ہی سے مذہبی رجحان کے حامل تھے اور صوفیائے کرام، اولیائے اللہ سے قلبی لگاؤ اور محبت رکھتے تھے۔

تقسیم ہند کے بعد حضرت حاجی محمد مہتاب شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے بھی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ہجرت کی اور براستہ حیدرآباد کراچی پہنچ کر سکونت اختیار کی۔ آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے سلسلہ قاتلیہ کے معروف بزرگ حضرت ڈاکٹر محمد عبدالرحمان شاہ کامل قاتلی دامت برکاتھم العالیہ سے بیعت کی ۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ریاضت، عبادت سے متاثر ہوکر آپ کے شیخ نے انہیں منصب خلافت سے سرفراز فرمایا۔

عیدگاہ مقابل جامع کلاتھ ایم اے جناح روڈ پر واقع شہرقائد کی معروف درگاہ "دربار عالم شاہ بخاری" میں قطب عالم قطب کراچی حضرت عالم شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے پہلو میں مدفون صوفی بزرگ حضرت میرصدیق الشاہ قاتل جناب حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی کے دادا پیر ہیں اور انہی کی مناسبت سے انکا سلسلہ قاتلی ،رحمانی ہے۔

پیرطریقت،رہبر شریعت، ولی کامل حضرت حاجی الشاہ محمد مہتاب شاہ رحمانی رحمتہ اللہ علیہ کا وصال مئی 1993 بمطابق 16 جمادی الاول کو ہوا۔انہیں اپنے مرشد حضرت ڈاکٹر محمد عبدالرحمان شاہ کامل قاتلی دامت برکاتھم العالیہ کےپہلو میں سپردخاک کیاگیا۔ جہاں ہر سال جمادی الاول کی 15،16تاریخ کو انکا عظیم الشان عرس "جشن ِ مہتاب" منعقد کیاجاتاہے۔جس میں ملک بھر سے مریدین،مشائخ ،علمائے کرام،سیاسی و سماجی شخصیات، اہل سلاسل اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

حضرت صوفی غیاث الدین مہتابی آپ کے سجادہ نشین ہیں۔جبکہ ہر ماہ چاند کی 16تاریخ کو دربارعالیہ پر محفل میلاد مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجائی جاتی ہے۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پیرطریقت حضرت حاجی محمد مہتاب شاہ کی قبر انور پر کروڑوں رحمتوں،برکتوں کا نزول فرمائے اور انکے صدقے ہماری مغفرت فرمائے۔