طاقت کے 𝟰𝟴 قوانین
قانون نمبر: 𝟭𝟱
”اپنے دشمن کو مکمل طور پر کچل دیں
حضرت موسی کے دور سے اب تک کے تمام عظیم راہنما یہ جانتے ہیں کہ آپ سے خوفزدہ یعنی ڈرنے والے دشمن کو مکمل طور پر کچل دینا چاہیے اگر ایک بھی چنگاری سلگتے رہنے دی جائے تو وہ بے شک کتنی ہی مدہم کیوں نہ ہو اس سے کبھی نہ کبھی آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔
کسی دشمن کو ختم کرنے کے کام کو نامکمل چھوڑ دینے کی صورت میں مکمل تباہی سے زیادہ نقصان کا امکان ہے۔ نامکمل تباہی کی صورت میں دشمن دوبارہ طاقت حاصل کرے گا اور انتقام لے گا ۔
دشمن کو صرف جسمانی طور پر ہی نہیں بلکہ اس کی روح اور جذبے کو بھی کچل دیں“۔