Hi, thanks for watching our video about Whatsapp Tips and Tricks - Whatsapp tips - New Whatsapp Tricks - Tricks in Whatsapp - Technical Grad!
In this video we’ll walk you through:
کیا واٹس ایپ تبدیل ہونے والا ہے؟
واٹس ایپ نے اپنے استعمال کرنے والے کو کچھ نئی سہولیات دینے کے لیے کام شروع کیا ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً دو ارب سے زائد واٹس ایپ کے یوزر موجود ہیں، جن کو مزید سہولیات دینے کے لیے کمپنی کی طرف سے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی اس جنگ میں واٹس ایپ سب سے اوپر نظر آئے۔
نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس پر واٹس ایپ نے کام شروع کیا ہوا ہے، جن میں سے کچھ فیس بک سے ملتے جلتے فیچر ہیں۔
1- وائس میسجز فیچر کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، جس کے بعد یوزر وی ایم یعنی وائس میسج بھیجنے سے پہلے اسے سن سکے گا اور ویو فارم بھی ڈسپلے ہوگا۔
اس فیچر کو آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا اُس کے بعد ہی ہم تک پہنچے گا۔
2- ابھی ہمیں کانٹیکٹ کارڈ میں صرف فوٹو نظر آتی ہے مگر ری ڈیزائن ہونے کے بعد کالز، ٹیکسٹ اور ویڈیو کال کے آپشنز بھی نظر آئیں گے، گروپ کانٹیکٹ کارڈ میں ٹیکسٹ بھیجنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔
3- واٹس ایپ ایڈ مینسٹریشن کا نئے فوٹو ایڈیٹر پر کام جاری ہے جس کی مدد سے یوزرس فوٹوز میں اسٹیکرز لگا سکیں گے اور ان کو کراپ بھی کرپائیں گے، اسی طرح فوٹوز میں ٹیکسٹ اور ایموجیز کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔
4- یوزرس اپنا زیادہ تر وقت چیٹ ونڈوز میں گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے مزید بہتر بنانے کی۔
آپ کے میسج کے ارگرد جو آپ سبز ببلز نظر آتے ہیں انہیں ری ڈیزائن کر رہے ہیں ہے تاکہ ان ببلز کو زیادہ پرکشش بنایا جائے ۔
5- فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو پہلے سے موجود ہے اور اب بہت جلد واٹس ایپ میں بھی اسے رکھا جائے گا۔
فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی جانتے ہیں اور اب واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کیا جا سکے گا۔
امید ہے دوستو آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی ہوگی مزید اس طرح کی ویڈیوز کو دیکھنے کے لئے ہمارے چینل کو سب اسکرائب کریں تاکہ آپ کو مل سکے ہماری ویڈیوز سب سے پہلے.
آج کے لیے اتنا ہی ملتے ہیں جلد ہی ایک اور نیو وڈیو کے ساتھ اپنا خیال رکھیے گا اللہ حافظ.
TIMESTAMPS
0:01
👉ABOUT OUR CHANNEL
Our channel is about Technical information related content. We cover lots of cool stuff such as tips & tricks, tutorials, smartphones updates etc
👉Check out our channel here:
/ farhanfsrshahzad
Don’t forget to subscribe! ❤️
#technicalgrad #whatsappfeatures #whatsapptips