ٹیک سٹیپ کے بانی اور سی ای او مسٹر ذیشان نبی کا ٹیک سٹیپ لاہور کیمپس کے افتتاح پر پیغام۔
الحمدللّٰہ ♥️ایک ایسا خواب جس کو پورا ہونے میں 7 سال لگ گئے،
ٹیک سٹیپ لاہور کیمپس 2017 میں ساہیوال سے شروع ہونے والا یہ سفر 2024 میں اپنے دوسرے لاہور کیمپس کی طرف رواں دواں ہے۔ میں اللّٰہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے، میں اپنے استاد محترم اور مرشد قاسم علی شاہ صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے لاہور کیمپس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا اور اپنی تشریف آوری سے ہمارے دلوں کو رونق بخشی۔ شاہ صاحب کی محبتیں ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی لازوال تھی میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعاؤں سے نوازا۔ اللّٰہ تعالی نے ہمیں جس طرح ساہیوال میں محنت کرنے کی توفیق دی، اسی طرح لاہور میں بھی محنت کرنے کی توفیق دے اور اس میں برکت ڈالیں آمین ثم آمین۔ اس موقع پر جو سب سے زیادہ کمی محسوس کی وہ اپنے والد گرامی کی محسوس کی آج وہ اگر ہم میں موجود ہوتے تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہتی اور آج دعوے سے یہ بات کر سکتا ہوں جو کچھ بھی ہے میرے ماں باپ کے قدموں کا صدقہ اللّٰہ نواز رہا ہے اللّٰہ تعالی ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور اپنے پیارے حبیب کے صدقے ان کی بخشش اور مغفرت فرمائیں آمین ثم آمین۔
دُعا شاکر تُو مَنگی رَکھ۔۔۔
دُعا جَانے خُدا جَانے۔۔۔
#TechStep #TechStepLahore #TechStepSahiwal #Lahore #QasimAliShah #ZeeshanNabi #QASF #technology #tech #Sahiwal #inauguration #openingceremony #riboncutting #freelancing #business #entrepeneur #success #socialmediamarketing #viral