Pakistan economic crisis remains unended? | Pakistan politics | elections 2023

Опубликовано: 22 Июнь 2026
на канале: Scoops Caster
20
5

#pakistaneconomiccrisis #pakistanpolitics #elections
Pakistan economic crisis remains unended? | Pakistan politics | elections 2023

جب ہرروزسینکڑوں بجلی چور پکڑے جارہے ہیں۔ ہرروز اجناس کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔ ہر روز اسمگلنگ کی کروڑوں مالیت کی چیزیں پکڑی جارہی ہے۔ جب ہر روز قبضہ مافیا، کرپٹ افسران اور دیگر کے پاس سے کروڑوں کی نقدی برآمد کی جارہی ہے
مگر ان سارے شواہد، اعلانات اور پکر دھکڑ میں یہ واضح نہیں ہورہا کہ ان تمام کارروائیوں کے نتیجے میں غریبوں کا کیا بھلا ہوگا۔ کیا بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی اور جن کے کنڈوں اور گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی ان کو کس قدر جرمانہ کیا گیا اور اس رقم سے غریب آدمی کو کچھ سہولت ملی یا بلوں میں کٹوتی ہوئی؟
ان تمام کاروائیوں سے تو یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ یہ سب چوریاں عملے، اسٹاف اور اعلیٰ عہدہ داروں کے علم میں تھیں۔ ورنہ کیسے ممکن ہے کہ یہ سب چیزیں جو برسوں سے چل رہی ہیں ان کو لاعلمی میں برداشت کیا جائے۔
جبکہ دوسری طرف نیب کے دوبارہ مضبوط ہونے کے بعد کیاملک میں رشوت خوری، چال بازی، اسمگلنگ ، زخیرہ اندوزی اور ملک میں دہشت گردی میں بیگناہ لوگوں کا مرنا بند ہوجائیگا۔
مہنگائی اور نوکریاں نہ ہونے کے سبب عام آدمی کا کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنا آج کی تاریخ میں ایک خواب ہے اور یہ تکلیف اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب آپ کو یہ پتا چلتا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت جو پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ ساڑھے تین سال کی رسوائیوں کو گنواتے گنواتے اور سادگی سادگی پکارتے پکارتے اپنی ائیاشیوں کو پورا کرنے کے چکر میں قومی خزانے کے 16.15ٹریلین روپے زیادہ خرچ کرکے گئے ہیں۔اور ساتھ ساتھ نگران وزیر اعظم کے دس دن کا بیرونِ ملک خرچہ عوام کے زخموں پر مزید نمک پاشی کر رہا ہے۔
ان شاہ خرچیوں کو دیکھتے ہوئے اب سعودی اور دیگر خلیجی ممالک نے پیغام بھیجا ہے کہ اب کوئی بھی پاکستانی سربراہ یا کوئی توپ شخصیت ان کے پاس پیسے مانگنے نہ آئے۔
اب جبکہ ساری پارٹیوں کے سارے راز اور کرپشن کھل کر عدالتوں کےسامنے آگئی ہے۔ بہتر نہ ہوگا کہ اول تو سیاست کےکچھ اصول بنائے جائیں اور سیاست دانوں کیلئے عمر کی حد مقرر کی جائے کیونکہ ہمارے ملک کے بزرگ سیاست دان، آج تک نہیں سمجھے بلکہ سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو بلکہ آج بھی یہ سیاست دان جنہوں نے اس سیاست کو اپنی ملکی اور غیرملکی جائیدادیں اور بزنس بنانے کے لئے استعمال کیا ہے لوٹوں اور پھوٹوں کی سیاست ہی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جناب چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ ان پر کوئی قانون لاگو کر یں تاکہ اور الیکشن کو پھر مذاق بنے سے روکیں کیونکہ عوام کو لیپ ٹاپ نہیں۔ کیونکہ ہم پہلے ہی بھک منگوں کی قوم بن چکے ہیں۔
اس ویڈیو میں اتنا ہی اور اگر اپ کو میری ان باتوں سے متفق ہیں تو اس ویڈیو کو لائک اور شئیرکریں تاکہ ہم خیال لوگوں کی ایک کمیونٹی بن سکے کیونکہ آج بات کریں گے تو کل بہتر ہوگا۔





For subscription to our YouTube channel:    / scoopscaster  
you can reach us [email protected]
  / scoopscaster  
  / casterscoop  
  / muhammad_aleee