سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی, بین الاضلاعی سیچرز گینگ گرفتار،

Опубликовано: 28 Июль 2026
на канале: KPK Tigers
16
1

سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، پستول کے نوک پر شہریوں کو لٹنے والے بین الاضلاعی سیچرز گینگ گرفتار، پستول، موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقد رقم اور جیکٹ برآمد۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان اور دیگر پولیس کے ہمراہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 06 فروری 2024 کو مدعی محمد شعیب افضل ولد محمد افضل ساہن کراچی نے تھانہ بنڑ میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کیخلاف انہیں بائی پاس کے مقام پر پستول کے نوک پر لُٹنے، موبائل فونز اور نقدی رقم لے کر فرار ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی امجد علی خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان و دیگر پولیس آفیسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کیمروں، سی ڈی آر و دیگر جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پستول کے نوک پر شہریوں کو لُٹنے والے بین الاضلاعی سنیچرز گینگ ملزمان محمد ریحان ولد محمد نواب اور فضل وہاب ولد سید رؤف ساکنان ڈگر بونیر کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرلئے گئیں، انہوں نے کہا کہ سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے فضاگٹ کے مقام پر بھی سیچنگ کے اعتراف کر لیا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سنیچنگ میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکل سمیت مختلف برانڈز کے 5عدد موبائل فونز ،ایک عدد جیکٹ اور مبلغ 7 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئیں۔

ترجمان سوات پولیسt