Swat KPK Police In Action | 1 accused arrest | Swat Police | ipstudioswat

Опубликовано: 24 Апрель 2026
на канале: KPK Tigers
9
0

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس
مورخہ 14 فروری 2024

سوات تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، ضعیف العقل معصوم بچی کیساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، موٹر کار اور وقوعہ ہذا میں زیب تن کپڑے برآمد۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی انوسٹی گیشن سوات سجاد خان، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، اے ایس پی کبل فیضان حیدر، ایس ایچ او تھانہ کبل بخت اللہ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12 فروری 2024 کو تھانہ کبل کے حدود میں ضعیف العقل معصوم بچی(م) بعمر 9/8 سال کیساتھ جنسی ذیادتی کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی تھانہ کبل میں نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف مقدمہ بالا درج رجسٹر ہو کر ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ملزم کو ٹریس آؤٹ کر کے کیفر انجام تک پہنچانے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کے سربراہی اور ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے نگرانی میں اے ایس پی کبل فیضان حیدر ،ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ،سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکینل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ولد دلارام ساکن اخون کلے کبل کا موٹر کار از قسم Pasoo برآمد کرکے جس کے ذریعے سے درندہ صفت ملزم حضرت علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے جس نے دوران سرسری انٹاروگیشن کوٹلئی چوک پر معصوم بچی کیساتھ ذیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف اس قبل بھی تھانہ کبل میں منشیات فروشی کے دو مختلف ذیل مقدمات درج رجسٹر ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ملزم کو بروقت گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے سوات پولیس بلخصوص ڈی پی او سوات کے کاؤشوں کا سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او سوات اور ان کے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے وقوعہ میں بہترین کارکردگی دکھانےوالی پولیس آفسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات سے نوازا۔

ترجمہ سوات پولیس
Specialized Wedding Photographers/Videographer/Cinematography/ TV Commercial / Films/Documantery/Songs/Specialized Magazine Albums,
IP Studio Swat
Ground Floor Room #24 Sultan Tower Makanbagh, Mingora, Swat