شجرکاری

Опубликовано: 16 Июль 2026
на канале: Shahgee47 Vlogs
15
like

بچوں کو ماحولیات کی طرف مائل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب تک ہم بچوں کو ماحولیات سے نہیں جوڑیں گے، تب تک سبز انقلاب کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ ہمیں اپنے بچوں کو فطرت سے محبت اور درختوں کی اہمیت کا شعور دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز و شاداب مستقبل تشکیل دے سکیں۔

شجرکاری کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ بچوں کی شخصیت میں بھی مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ انہیں شجرکاری کی اہمیت اور فائدوں سے آگاہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے تاکہ وہ بھی ہماری شجرکاری مہم کا حصہ بن سکیں اور اپنی زمہ داری کو محسوس کریں۔ آج کے بچے کل کے معمار ہیں، اور ان کی تربیت ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔