Headlines with Khalid Hameed, Friday, June 12, 2020

Опубликовано: 30 Май 2026
на канале: VOA URDU
6,274
193

شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال کے لیے 7600 ارب روپے حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے مذہبی عالم مولوی عزیز اللہ مفلح ہلاک ہوگئے، امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم جماعت الدعوة کے چار رہنماؤں کے خلاف عدالتی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند برے اہلکاروں کی وجہ سے پوری پولیس فورس کو الزام دینا درست نہیں ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2463 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، بھارت میں ایک روز کے دوران 10 ہزار 946 افراد میں وائرس کی تشخیص، یومیہ کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں وائرس کے پھیلاؤ کا موجودہ تسلسل قائم رہا تو ستمبر تک ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ ہوجائے گی، مزید خبروں اور تفصیلات کے لئے سنئے اور دیکھئے وائس آف امریکہ کا شام سات بجے کا نیوز بلیٹن۔