مائیکرو سافٹ آفس میں الفاظ کے درمیان فاصلہ کم یا زیادہ کریں
This video is about: Manage Space Between Words in MS Office
مائیکروسافٹ آفس میں مقالہ لکھتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ الفاظ کھلے کھلے نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات ہمیں الفاظ کے درمیان موجود خالی جگہ Space کو کم یا زیادہ کرنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ خاص طور پر جب ہم پبلشنگ کے لیے فائل تیار کررہے ہوتے ہیں تو پبلشنگ کی دنیا میں فالتو اسپیس کو ختم کرنے کا رجحان ہے ۔ اس لیےاس اسپیس کو ختم کردیا جاتاہے۔ بعض اوقات ایک صفحے پر موجود متن کی سیٹنگ کے پیش نظر کچھ لائنوں کو کم یا زیادہ کرنا پڑتا ہے تب بھی اسپیس کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات ایک لائن میں موجود الفاظ کی ترتیب بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان صورتوں میں الفاظ کو آپس میں ایک دوسرے کے قریب یا ایک دوسرے سے دور کردیا جاتا ہے۔
بعض نئے لکھاری اسپیس کا بٹن بار بار دبا کر زبردستی اسپیس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے اور فارمیٹنگ کے دوران کسی بھی موقع پر ناگہانی آفت بن کر سامنے آسکتا ہے۔ لہذا فاصلہ کم یا زیادہ کرنے کے لیے اصل اور درست طریقہ اختیار کریں۔ اس سے مشکلات میں کمی ہوگی۔ یہ مختصر سی ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو اسپیس دینے کے درست طریقے سے واقف نہیں ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ویڈیو کو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں۔
--------------------------------------------------------------
ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں۔ ہم ریسرچ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے متعلق تمام قسم کی راہ نمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ چینل باحثین علوم اسلامیہ کا آفیشل چینل ہے جو ہماری ویب سائٹ BAHISEEN.COMکے ساتھ منسلک ہے۔
Our Website: BAHISEEN.COM
Email us: [email protected]
Subscribe our YouTube Channel: / @bahiseen
Join us on Facebook: facebook.com/groups/257477865173389/
Follow us on Twitter: twitter.com/bahiseen
Follow us on Whatsapp: +923106606263