شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو آج پیر کو پہلی 'پریذیڈنٹ ڈیلی بریفنگ' دی جا رہی ہے جس کے ذریعے ان کی رسائی قومی سلامتی کے امور پر انٹیلی جنس کی تیار کردہ رپورٹس تک ہوگی۔ افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان امن بات چیت کے طریقۂ کار سے متعلق 21 نکات پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے؛ نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں اختتامِ ہفتہ ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 110 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے؛ مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے سنیے اور دیکھیے وائس آف امریکہ کا سات بجے کا نیوز بلیٹن۔