سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 136 اموات، مزید 4944 افراد میں وائرس کی تصدیق، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 8 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، بھارت میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے بعد چنائی اور تین اضلاع میں 30 جون تک لاک ڈاؤن نافذ، چین نے 10 زیر حراست بھارتی فوجیوں کو بھارت کے حوالے کردیا، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں چین کے خلاف احتجاج جاری، امریکہ نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے اس دعوے کی تحقیقات کررہا ہے کہ داعش زلمے خلیل زاد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، امریکی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکہ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم نہیں کرسکتی، مزید خبروں اور تفصیلات کے لئے سنئے اور دیکھئے وائس آف امریکہ کا شام سات بجے کا نیوز بلیٹن۔