ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تین بھارتی لڑکوں کو بڑی سزامل گئی

Опубликовано: 10 Июль 2026
на канале: T20 Cricket Live
5
0

نئی دہلی (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازوکے انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔آگرہ کے وکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا ہے جبکہ طلبا کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔