کنبرا (ویب ڈیسک) لیجنڈری سپنر شین وارن نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان امپائر علیم ڈار کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ٹرینٹ برج میں پہلے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے بلےباز اسٹورٹ براڈ نے دوسری اننگز میں سپنر ایشٹن ایگر کو آؤٹ کیا، لیکن ڈار نے بائیں ہاتھ کے بیٹر کو آؤٹ دینے سے انکار کردیا۔علیم ڈار کا فیصلہ ہاک آئی میں بھی غلط ثابت ہوا تھا تاہم اسٹورٹ براڈ نے کرکٹ اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز فیصلے پر نالاں نظر آئے۔فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وارن نے کہا کہ فیصلہ ”کیا آپ کو نظر آرہا ہے کہ علیم ڈار کتنے برے امپائر تھے“۔
واضح رہے کہ علیم ڈار کا شمار دنیا بہترین امپائرز میں ہوتا ہے وہ اب تک 407 انترنیشنل مقابلوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ ڈار 2009 سے 2011 تک مسلسل تین پر آئی سی سی امپائر آف دی ائیر بھی رہے ہیں۔