پاکستانی کھلاڑی کن باؤلرز کے ہاتھوں آؤٹ نہیں ہونا چاہتے؟ قومی بلے بازوں نے خود ہی بتادیا

Опубликовано: 12 Июль 2026
на канале: T20 Cricket Live
10
0

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ وہ کن باؤلرز کے ہاتھوں آؤٹ نہیں ہونا چاہتے۔

لیف آرم بلے باز فخر زمان کا کہنا ہےکہ سپن باؤلر محمد نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہونا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ آؤٹ کرنے کے بعد کافی تنگ کرتے ہیں۔ اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم اور حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ نہیں ہونا چاہتے ، حارث رؤف کے ہاتھون آؤٹ نہ بھی ہوں تو اسے لگتا ہے کہ آؤٹ ہے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ہاتھوں آؤٹ نہیں ہونا چاہتے اور وہ جتنی سلو گیند کرتے ہیں انکی گیندوں پر آؤٹ ہونا بھی نہیں چاہیے۔افتخار احمد کا کہنا وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ نہیں ہونا چاہتے اس وجہ سے انکو احتیاط سے بھی کھیلتا ہوں۔

آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ افتخار احمد کے ہاتھوں آؤٹ نہیں ہونا چاہتے۔