Karachi Police handed over the missing childs to the parents

Опубликовано: 05 Сентябрь 2026
на канале: Crime Report
22
0

Karachi Police handed over the missing child to the parents
#karachipolice*گمشدہ بچوں کی حوالگی پر والدین کا کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو خراج تحسین*

ملتان شجاع آباد میں نشے کے عادی باپ کے ظلم اور گھر کے حالات سے تنگ اکر تین کم سن بھائی بہن کراچی پہنچے تھے اور کراچی میں اپنے ماموں کے گھر کا پتہ نا ملنے پر مورخہ 12 دسمبر کو ایک شہری شاہد اقبال کو یہ بچے بے یارومددگار اور پریشانی کی حالت میں ملے جنھیں شاہد اقبال انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے گھر اتحاد ٹاؤن لے گیا اور انکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی اور اس دوران تنیوں بچوں کو والدین تک پہنچانے کیلئے شاہد اقبال نے تھانہ اتحاد ٹاؤن کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول نے بچوں کے والدین کی تلاش کے لئے ڈی پی او ملتان سے رابطہ کیا اور متعلقہ تھانہ شجاع آباد کی مدد سے بچوں کے والدیں کو ڈھونڈنے میں کا میاب ہو گئے.

بچوں کی والدہ شجاع آباد سے تھانہ اتحاد ٹاؤن پہنچ گئیں۔ ایس ایچ او نے بعد تصدیق بچوں کو افسران بالا کی ھدایت پر والدہ کے حوالے کر دیا ۔بچوں اور والدہ کو شجاع آباد پہنچانے کے انتظامات ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن نے ذاتی خرچ پر کئے۔

بچوں میں 12 سالہ شاہ نور، 10 سالہ محمد اذان اور 7 سالہ فیضان شامل ہیں۔

شہری شاہد اقبال کے اس اقدام اور ایس ایچ او سب انسپیکٹر غلام رسول کی کوششوں اور خدا ترسی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انہیں اپنے آفس بلا کر تعریفی اسناد سے نوازا۔

تینوں بچوں اور انکی والدہ سے ملاقات کی اور فیملی کے بارے میں حالات واقعات سے آگاہی پر انہیں نقد رقم دی تا کہ بچوں کو دوبارہ ایسے اقدام سے روکا جا سکے۔

اس موقع پر بچوں کی والدہ نے پولیس چیف کا بچوں کو گھر تک پہنچانے کے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ایس ایچ او غلام رسول اور شاہد اقبال کی کوششوں کو سراہا اور کراچی پولیس کے لئے دعائیاں کلمات کا اظہار کیا۔

#karachipoliceofficial #ProudToServe #police #karachi #KarachiPolice #SindhPolice