ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سعود آباد میں کرائم سین یونٹ کے ھیڈ آفس کا افتتاح کردیا۔
پولیس چیف کی سعود آباد آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
ڈی آئی جی سی آئی اے ، اے ڈی آئی جی لیگل اینڈ کرائم ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر، ایس ایس پی کورنگی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کورنگی، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی کمپلین کراچی اور دیگر افسران نے انتہائی گرمجوشی سے پولیس چیف کااستقبال کیا۔
اے ڈی آئی جی عمران شوکت نے کرائم سین یونٹ کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کراچی میں کرائم سین یونٹ کے ٹوٹل 25 آفس (یونٹس) مختلف اضلاع میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ہر یونٹ میں 12 سے 14 پولیس کے تربیت یافتہ فارنزک ایکسپرٹ پر مشتمل جوان ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یونٹ کا دورہ کیا اور افسران و ملازمان سے مختصراً خطاب میں انہیں کرائم سین یونٹ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتایا۔
کرائم سین یونٹ کا بنیادی مقصد موقع واردات سے شواہد کو محفوظ کرکے اکھٹا کرنا ہے تاکہ تفیشی افسران کو ملزمان تک رسائی میں مدد مل سکے اور عدالت مجاز میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا دلوائی جا سکے۔
پولیس چیف نے اپنے خطاب کے دوران کرائم سین یونٹ کو 31 گاڑیاں جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جلد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب کے اختتام پر پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
#KarachiPolice #karachipoliceofficial #crimesceneinvestigation #ProudToServe