Sheri ko Qatal karny waly mujrim griftar

Опубликовано: 06 Сентябрь 2026
на канале: Crime Report
17
0

ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی دورانِ ڈکیتی شہری کے قتل میں ملوث ملزم اپنے گینگ کے دیگر 6 کارندوں سمیت گرفتار
ملزم فراز عرف بلا نے مورخہ 11 دسمبر 2022 کو نیو کراچی سیکٹر 11-F میں دورانِ ڈکیتی ایک شہری خالد ولد بخت علی کو معمولی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 1125/22 دفعہ 302/397/392/37 ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھیوں سمیت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جنکی شناخت ذیل ہے
۱۔ فراز عرف بلا ولد محمد چاند ، ۲۔ شہریار عرف غلام محمد عرف منا ولد فضل نور ، ۳۔ سمیر ولد اقبال ، ۴۔ اویس ولد محمد السلام، ۵۔ وسیم ولد سلیم ، ۶۔ فرحان ولد سلطان احمد* ، ۷۔ احسن ولد محمد سلیم

برآمدگی :
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈمیگزین23 راؤنڈزندہ، 20 عدد موبائل فون ،5 عدد موٹر سائیکل اور نقد رقم جامعہ تلاشی برآمد ہوئی

ملزمان کا حالیہ انکشاف
گرفتار ملزم فراز عرف بلا ولد محمد چاند نے دوران انٹیروگیشن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سیکٹر 11-F میں ایک شہری خالد ولد بخت علی کو دورانِ ڈکیتی معمولی مزاحمت پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی جوکہ بوقت گرفتاری ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئی۔ ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ نمبر 701/22 دفعہ 392/397 ت پ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے
ملزمان کے قبضے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور گلبرگ کی حدود سے چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوئے جسکے مقدمات تھانہ گلبرک میں 458/22 دفعہ 392/34 ت پ اور تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 434/22 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور متعدد بار پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ سے اسلحہ کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ دوران ڈکیتی قتل سمیت دیگر تھانہ جات کے مقدمات میں گرفتاری بھی عمل میں لائی جارہی ہے.