Street criminal Arrested involved in bank robbery

Опубликовано: 04 Октябрь 2026
на канале: Crime Report
31
2

سمن آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار

ملزمان نے شہر کے دو بڑی ڈکیتیوں کی واردات سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے

گرفتار ملزمان میں عقیل احمد ولد اخلاق احمد،محمد عادل ولد منشاء ، اویس صالحین ولد صالحین اور حسن ولد شمسالدین شامل ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 5 راؤنڈ، 5 عدد موبائل فون، 4 عدد والٹ، 75 گرام آئس اور 2 عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد

ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 2 اکتوبر 2022 کو فیروز آباد کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا

واردات کے دوران شہری سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ملزمان شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے واقعے کی CCTV فوٹیج موجود ہے

ملزمان نے ایک معمر شہری سے منی ایکسچینج سے کیش لیکر نکلنے کے بعد لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے جسکی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے

ملزمان دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سے قبل عقیل بینک کے اندر ریکی کرتا ہے اور پھر اپنے دیگر ساتھی جو بینک کے باہر موجود ہوتے ہیں فون پر بتاتا ہے

گرفتار ملزمان نے ڈیفینس، گذری، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ٹیپو سلطان، فیروز آباد سمیت بہادر آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جنکی نشاندہی کے بعد متعلقہ تھانہ جات سے رابطہ کرکے متعلقہ مقدمات میں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ موجود ہے

ملزمان تھانہ سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، فیروز آباد، گبول ٹاؤن، گذری، الفلاح، سولجر بازار، پریڈی، سپر مارکیٹ، گلشن اقبال اور درخشاں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزمان کی دیگر متعلقہ تھانہ جات میں علیحدہ سے ضابطے کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے گی.